الوقت - ایک فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
پیر کو مغربی کنارے کے رام اللہ شہر میں ایک فلسطینی نوجوان نے غاصب اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔
اس کارروائی میں فائرنگ کرنے والا فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گیا۔
اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کا نام محمد تركمن بتایا جا رہا ہے۔
اس فلسطینی نوجوان کی موت سے انتفاضہ قدس میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 260 ہو گئی ہے۔