الوقت - کھیل کے میدان میں ہار جیت سے بڑھ کر ہوتا ہے کھیل کا جذبہ ۔ انٹرنیشنل سطح پر کئی دفعہ کھلاڑی اس کو فراموش بھی کر دیتے ہیں لیکن کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے لئے کھیل کے جذبے کی ایسی مثال پیش کر جاتے ہیں جسے آپ فراموش نہیں کر سکتے۔
ایسا ہی کچھ ہندوستانی خاتون کبڈی ٹیم نے بھی کیا تھا۔ قصہ تھوڑا قدیمی ہے لیکن اس کا ویڈیو ان دنوں خوب وائرل ہو رہا ہے۔
2014 ایشین گیمز کے فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ ایران کی ٹیم سے تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو رہا تھا۔ اس درمیان ایران کی ایک ریڈر کا حجاب گر گیا۔
اس دوران ہندوستانی کبڈی ٹیم آسانی سے اسے دبوچ کر مضبوط پوائنٹ حاصل کر سکتی تھیں، لیکن انہوں نے میچ کو درمیان میں روک دیا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایرانی کھلاڑی کو اپنے محاصرے میں لے لیا تاکہ وہ اپنا حجاب پہن سکے۔
ایرانی خواتین کھلاڑی بھی حجاب میں رہتی ہیں۔ ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں حجاب کا پورا احترام کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے یہ میچ 31-21 سے جیت لیا تھا، لیکن ان کی جیت سے زیادہ ان کے کھیل کے جذبہ کی بحث ہوئی تھی۔