الوقت - اسرائیل کے وزیر جنگ ایویگدور لیبرمین نے کہا ہے کہ غزہ کے مزاحمت کاروں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ثابت ہوگی کیوں کہ اس میں تمام مزاحمت کاروں کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے گا۔
پیر کو لیبرمیں نے فلسطینی اخبار ’القدس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے اب کوئی جنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔
اپنے انٹرویو میں لیبرمین نے واضح کیا کہ خطے کے تنازع کا حل 2 ریاستی نظریہ ہی میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ حماس پر دباؤ بڑھائیں اور انہیں غلط پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے سے روکیں۔
اسرائیلی وزیر جنگ نے کہا کہ ان کا غزہ، مغربی کنارہ، لبنان اور شام میں لڑائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔