الوقت - میڈیا ذرائع نے داعش کے سرغنہ ابو ابکر البغدادی کے موصل سے اپنے خاندان کے ساتھ شام کی سرحد کی جانب فرار ہونے کی اطلاع دی ہے۔
النہار کے حوالے سے الوقت کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادی اپنے خاندان کے ساتھ عراق کے صوبہ الانبار کے شہر موصل سے فرار ہو گیا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کا سرغنہ اپنے اہل خانہ اور 50 سیکورٹی گارڈز کے ساتھ موصل شہر سے شام کی سرحد کی جانب فرار ہو گیا ہے۔ در ایں اثنا عراق کے انٹلیجنس ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی عراق کے الرطبہ علاقے پر داعش کا حملہ بھی موصل سے البغدادی کے فرار ہونے کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں کی توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا تھا۔
سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے موصل سٹی کی آزادی کی مہم کے دوران اب تک اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی علاقوں کو داعش کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔