:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

یمن، جوابی حملے میں سعودی چھاونی تباہ، جارحین کے حملے بھی جاری

Monday 24 October 2016
یمن، جوابی حملے میں سعودی چھاونی تباہ، جارحین کے حملے بھی جاری

الوقت - سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں ایک فوجی چھاؤنی کو ميزائل سے نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔

یمن کے مرکز میں واقع صوبہ مآرب کے صرواح علاقے میں بھی سعودی عرب کے کئی ایجنٹ، یمنی فوجیوں اور رضاکار فورس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔

یمن کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ شبوہ میں یمنی فوجیوں اور رضاکار فورس کے جوانوں کی کوشش سے عسيلان قصبے میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کی دراندازی ناکام ہو گئی۔ اس کارروائی میں سعودی ایجنٹوں کی ایک فوجی گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف یمنی فوج کے بیلسٹک ميزائلوں نے سعودی نیشنل گارڈ کی چھاؤنی کو تباہ کرکے نجران کے فوجی اڈے کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ یمن کے المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق، یمنی فوج نے یہ حملے رضاکار فورس کے تعاون سے کیا۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ لحج میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنايا۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی مغربی سعودی عرب کے جيزان کے علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کے مرکز پر یمنی فوج اور رضاکار فورس نے شدید حملے کئے۔

در ایں اثنا شمالی یمن میں سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں 6 بے گناہ شہری جاں بحق ہو گئے۔

العالم ٹی وی چینل کے مطابق، جارح سعودی جنگی طیاروں نے پیر کی صبح صوبہ صعدہ کے باقم قصبے پر حملہ کیا جس میں 6 بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور جنوبی صوبہ تعز کے مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی جس میں ان علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے كثيب علاقے میں واقع بحری اڈے پر کئی بار بمباری کی۔
 

ٹیگ :

یمن فوج رضاکار انصار اللہ تحریک

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے