الوقت - روس کی وزارت خارجہ نے شام میں دہشت گرد گروہ کے مغربی اور عرب حامیوں کی تنقید کی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں شام کے مخالف عرب ممالک کے اتحاد سے خلیج فارس کے کچھ ساحلی ممالک کے اتحاد بالخصوص برطانیہ، فرانس اور برسلز کی شام میں دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرنے سے گریز کرنے پر مذمت کی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ کچھ مغربی ممالک، شام میں دہشت گردوں اور ان کے اتحادیوں کی کارروائیوں کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ نے اسی طرح کہا کہ ان ممالک نے شام کے حلب شہر میں انسانی امداد پہنچانے اور جنگ بندی کی کوششوں کو نظر انداز کیا ہے جس کا نفاذ روس اور شام کی شرکت سے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے حلب شہر میں دہشت گرد گروہوں نے ہفتے کی رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس شہر کے بہت سے علاقوں پر مارٹر گولے فائر کئے تھے۔