الوقت - شام کے حلب شہر میں روس کی جانب سے اعلان شدہ جنگ بندی کا وقت ختم ہوتے ہی شامی فورسز اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
یہ شہر 2012 سے دو حصوں میں تقسیم ہے۔ مغربی علاقے پر شامی فوج کا کنٹرول ہے جبکہ مشرقی علاقے میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔
روس کی جانب سے اعلان شدہ جنگ بندی ہفتے کی شام ختم ہوئی۔ اس جنگ بندی میں جمعے کو ایک دن کی توسیع کی گئی تھی۔
یہ جنگ بندی حلب کے عام لوگوں اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے شہر سے انخلاء کے لئے نافذ کی گئی تھی۔
جنگ بندی کے دوران حلب شہر کو چھوڑنے کے لئے لوگوں کے لئے 8 راستے مقرر کئے گئے تھے۔
روس کے جنرل اسٹاف کے سربراہ سرگئی رودسكوئی نے کہا کہ دہشت گرد عوام کو انسانی ڈھال بنا کر انہیں ان راستوں کے استعمال سے روک رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جنگ بندی سے سوء استفادہ کر رہے تھے۔ وہ مغربی علاقے میں دراندازی کی تیاری کر رہے تھے۔
شام کی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق، شہر کو تقسیم کرنے والی لائن پر توپخانوں سے شدید گولہ باری ہوئی۔