الوقت - سعودی عرب کے مشہور سوشل میڈیا کارکن نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے خفیہ سمجھوتے کا انکشاف کیا ہے۔
مجتہد نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ جنوبی افریقہ کے ذریعے اسرائل اور سعودی عرب کے درمیان کچھ ڈرون طیارے خریدنے کا سمجھوتہ ہوا ہے۔ مجتہد نے جنوبی افریقہ میں ڈرون بنانے کے کارخانے کی تعمیر کے بارے میں سعودی عرب کے سرکاری حکام کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے اور اس رپورٹ کو فریب قرار دیا ہے۔
مجتہد لکھتے ہیں کہ در حقیقت اس رپورٹ کے جاری کرنے کا ہدف، اس حقیقت پر پردہ ڈالنا ہے جس میں کہا گيا سعودی عرب، جنوبی افریقہ کے ذریعے اسرائل سے 40 کروڑ ڈالر کے ڈرون خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، مجتہد نے مزید لکھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود جنوبی افریقہ اور اسرائیل، ڈرون کی تعمیر کے سلسلے میں فوجی تعاون بدستور پوری طاقت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مجتہد کا کہنا ہے کہ جو چيز ظاہر کی گئی ہے اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب نے جنوبی افریقہ کے نام پر اسرائیل سے ڈرون خریدے ہیں۔
یہ ڈرون، پروزوں کی شکل میں جنوبی افریقہ سے سعودی عرب پہنچے گا اور پھر وہاں اس کی اسمبلنگ ہوگی۔
مجتہد نے کا کہ اس یہ مطلب ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان، ڈرون خریدنے کے ذریعے صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچانے کی وجہ سے فریبکاری اور خیانت کے مرتکب ہوئی ہیں۔