الوقت - عراق کے شمالی شہر میں كركوک میں ایک دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو كركوک شہر میں سرکاری عمارتوں اور كركوک میں بجلی گھر کی عمارت پر دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں 12 عراقی اور 4 ایرانی ٹیکنیشن جاں بحق ہوگئے۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع کے اعلان کے مطابق دہشت گردوں نے كركوک میں پولیس مرکز، گشت اور چیک پوسٹ کو کو ہدف بنایا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسز نے كركوک میں پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
موصل شہر کو آزاد کرانے والی کارروائی اور دوسرے علاقوں میں دہشت گردوں کو ملنے والی شکست کے بعد داعش کے عناصر نے عراق کے مختلف شہروں میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں اور عام شہریوں کو پوری شدت سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔