الوقت - یمن کے شمالی علاقے میں سعودی جارحین اور یمنی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں یمنی فورسز نے 20 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن کے شمال میں واقع الجوف اور الحجہ صوبوں میں پیشرفت کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں یمنی سیکورٹی فورسز کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے دوران 20 سعودی فوجی ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے۔
یہ ایسی حالت ہے کہ جب یمنی سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں صوبہ عسیر میں اس ملک کے فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں ان کے اجتماع کی جگہ پر گولہ باری کی جس سے سعودی فوجیوں کو کافی نقصان پہنچا۔
جنگ بندی کے باوجود سعودی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔ اسی طرح جمعرات کی صبح کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ پر بمباری کی جس سے ایک ہی خاندان کے تین ارکان جاں بحق ہوگئے۔