:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

یونیسکو کی قرارداد، صیہونی حکومت کو اہم پیغام

Saturday 15 October 2016
یونیسکو کی قرارداد، صیہونی حکومت کو اہم پیغام

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے ساتھ ہر قسم کے تعاون منقطع کر دیئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے یونیسکو کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی دو قراردادوں کی وجہ سے کیا جو بیت المقدس کے فلسطین کلچر کو محفوظ رکھنے اور مسجد الاقصی کو مسلمانوں کی ملکیت قرار دینے کے بارے میں ہے۔


جمعرات 13 اکتوبر کو یونیسکو نے ایک قرارداد کا مسودہ منظور کرتے ہوئے مسجد الاقصی اور یہودیوں کے درمیان کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کی اور مسجد الاقصی کو مسلمانوں کا مقدس مقام قرار دیا ہے۔
یونیسکو کے قرارداد کے مسودے کی حمایت میں اس ادارے کے 24 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چھ ممالک نے مخالفت کی اور 26 رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس قرارداد پر صیہونیوں اور امریکا نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنيامن نیتن یاہو نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں صہیونی حکومت کی تعمیراتی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے پر کہا کہ اسرائیل یونیسکو کی قرارداد پر کوئی توجہ دیئے بغیر ان علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے بھی کہا کہ واشنگٹن یونیسکو کی قرارداد کی مخالفت کرتا ہے اور اس طرح کی قراردادوں سے علاقے کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

یونیسکو کی حالیہ قرارداد میں قدس شریف اور مسجد الاقصی میں دیگر ادیان کے افراد کی آمد و رفت کو روکنے اور قدس شریف کی تاریخی حیثیت کے خلاف صہیونیوں کے اقدامات کو نہ صرف مسترد کیا گیا ہے، بلکہ تاکید کی گئی ہے کہ اسرائیل حتمی طور پر غاصب حکومت کے عنوان سے اپنی تمام تسلط پسندانہ اور تشدّد آمیز سرگرمیوں کو بند کرے اور اس عالمی ادارے کی تمام قراردادوں اور قوانین پر عمل کرے۔

اس قرارداد سے ثابت ہو گیا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت کے طور پر مصروف ہے اور اسے چاہئے کہ اپنی توسیع پسندانہ سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے۔ اسرائیل ہمیشہ سے اس کوشش میں رہا ہے کہ بیت المقدس پر پوری طرح قبضہ کر لے اور اسی کوشش کے تحت اس نے 2014 میں ایک منصوبہ تیار کرکے شہر پر مرحلہ وار طور پر قبضہ کرنے کا عمل شروع ہے۔

 ان حالات میں يونیسكو نے جو قرارداد منظور کی ہے اس سے لگتا ہے کہ صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور غاصبانہ سرگرمیاں اتنی خوفناک ہوگئی ہیں کہ اسرائیل کے حامی بھی اس کی مخالفت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں لیکن اسرائیل کو غاصبانہ سرگرمیوں سے روکنے کے لئے ابھی مزید ٹھوس قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 478 میں واضح طور پر عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل میں شامل کرنے اور اس پر غاصبانہ قبضہ جمائے رہنے کے صیہونی حکومت کے اقدامات کو تسلیم نہ کریں اور بیت المقدس کے انتظامی امور میں اس کی مداخلت کا ڈٹ کا مقابلہ کریں۔ اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ صیہونی حکومت کے یہ تمام اقدامات سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف ہیں اور عالمی برادری کو صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ کاروائیوں کا سنجیدہ مقابلہ کرنا چاہئے۔

در حقیقت فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ کاروائیوں کے بارے میں یونیسکو کے زیادہ تر مواقف سے پتا چلتا ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے پر سنجیدہ ہوگئی۔ اس سے یہ بھی پیغام ملتا ہے کہ صیہونی حکومت کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں اور دنیا کی کوئی بھی حکومت اور کوئی بھی شخص اس کے ان اقدامات کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔  بہرحال جب سے یونیسکو میں فلسطین نے رکنیت حاصل کی ہے تب سے صیہونی حکومت کی توسیع پسندی پر لگام لگ گئی ہے اور یہ مستقبل کے لئے بہت ہی اچھا پیغام ہوگا۔

ٹیگ :

اسرائیل یونیسکو صیہونی حکومت قرارداد

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے