الوقت - نائیجیریا کی فوج نے جوس شہر میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کرکے اسے جلا کر راکھ کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے جوس شہر میں اس ملک کی فوج نے عاشوراء کے دن آیت اللہ شیخ ابراہیم زكزكی کے نمائندے شیخ آدم کے گھر پر حملہ کر دیا۔
فوجیوں نے آیت اللہ شیخ زكزكی کے نمائندے کے گھر کے ساتھ ہی پاس میں واقع امام بارگاہ پر بھی حملہ کیا اور اسے جلا کر راکھ کر دیا۔
عاشوراء کے دن ہی نائیجیریا کی فوج نے اس ملک کے فونتو شہر میں بھی امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کیا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ شہید ہو گئے۔
اس سے پہلے شب عاشوراء کو پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر سوكوتو شہر میں شیعوں کی ایک مسجد کا محاصرہ کرکے نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے کئی سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
فوج اور سکیورٹی فورسز کے حملوں کے باوجود نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عزاداروں نے سید الشہداء حضرت امام حسین کی یاد میں جلوس نکالے اور مجالس عزا منعقد کیں۔