الوقت - برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے انڈے کھانے سے امراض قلب اور ذیابیطس سے حفاظت اور جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے۔
رائل سوسائٹی آف میڈیسین فوڈ اینڈ ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق انڈے پروٹین سمیت نو ضروری ایمنو ایسڈز اور تیرہ وٹامنز و منرلز سے سرشار ہوتے ہیں۔ انڈوں موجود وٹامن ڈی جسمانی دفاعی نظام سمیت ہڈیوں کی صحت بہتر بناتا ہے۔
اسی طرح انڈوں میں کولائن نامی جز بھی ہوتا ہے جو یاداشت سے محرومی سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس عمر کے ساتھ پٹھوں میں آنے والی تنزلی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
محققین کا دعوی ہے کہ انڈوں کو ہفتے میں چار بار کھانے سے ذیابیطس کے خطرے کو 40 فیصد تک کم کرتا ہے۔