الوقت - ایران کے انٹلیجنس شعبے نے 100 کلو گرام دھماکہ خیز مادے کے ساتھ کچھ ایسے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو تاسوعا اور عاشورا کے جلوسوں میں خود کش کارروائی کرنا چاہتے تھے۔
ایران کے وزیر انٹلیجنس سید محمود علوی نے بتایا ہے کہ ملک کے خفیہ محکمہ نے صوبہ فارس میں کچھ ایسے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو جلوسہائے عزاداری میں خود کش کارروائی کرکے بہت بڑا نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس سے 100 کلو گرام دھماکہ خیز مادے کے ساتھ ہی کچھ ساز و سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر انٹلیجنس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد غیر ملکی شہری ہیں جو ملک میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو ملک سے باہر سے ہدایات مل رہی تھیں۔
بدھ کی رات تہران میں ایک مجلس عزاء کے دوران وزیر انٹلیجنس سید محمود علوی نے بتایا کہ صوبہ فارس میں پکڑے جانے والے دہشت گردوں کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں دی جائے گی۔