الوقت - افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں درجنوں عزادار شہید اور زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بم دھماکہ بلخ صوبے کے بلخ ضلع کی ایک مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب عزاداروں کے دستے جلوس کے اختتام پر مسجد و امام باگارہ میں داخل ہو رہے تھے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد کا کہنا تھا کہ دھماکہ ايےڈي کے ذریعے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 14 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ادھر ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔ بعض خبروں میں شہیدوں کی تعداد 28 بتائی گئی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے منگل کی رات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح دہشت گردوں نے مزار کے قریب فائرنگ کر دی تھی جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس مزار میں عاشورا کی مجلس ہو رہی تھی۔ پولیس نے مقابلے میں تین حملہ آوروں کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔