الوقت - یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک فوجی ٹھکانے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ حملہ بدھ کی صبح صوبہ جيزان میں کیا گیا۔ یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی جانب سے اس طرح کے میزائل حملے کئے جا رہے ہیں اور ان حملوں میں حالیہ دنوں میں تیزی آ گئی ہے۔
ابھی یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ یمنی فورسز کے میزائل حملوں میں سعودی عرب کو کیا جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
یمن پر سعودی عرب مسلسل اندھا دھند بمباری کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کو سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں ایک مجلس عزاء پر شدید بمباری کر دی تھی جس میں 700 افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
سعودی عرب نے مارچ 2015 سے یمن پر بمباری شروع کی ہے جس میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے۔