:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادی، شام کی تقسیم کا منصوبہ بنا رہے ہیں : سید حسن نصر اللہ

Wednesday 12 October 2016
امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادی، شام کی تقسیم کا منصوبہ بنا رہے ہیں : سید حسن نصر اللہ

الوقت - حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کی سازش شام کی تقسیم پر مرکوز ہے تاکہ اسرائیل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

منگل کو سید حسن نصراللہ نے شب عاشور کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے اور کبھی الیکشن نہیں ہوئے وہ شام میں جمہوریت کے قیام کے لئے نہیں بلکہ اس ملک کی تقسیم کے لئے کوشاں ہیں۔

بیروت کے حسینہ سید الشہداء میں عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اس وقت تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش اور النصره فرنٹ کو امریکا اور اسرائیل کے مفاد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مشرقی شام میں داعش کو مضبوط کرنا چاہتا ہے اور وہ عراق سے  فرار کر شام جانے کے لئے دہشت گردوں کے لئے راستہ کھول رہا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ مشرقی شام میں شامی فوج کے ٹھکانے پر امریکا کا منصوبہ بند حملہ علاقے میں داعش کو مضبوط کرنے کی امریکی منصوبہ بندی کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی قوم اور اس کی مدد کرنے والے اتحادی اس بحران کا سیاسی حل چاہتے ہیں، وہ مزید خون خرابہ نہیں چاہتے جبکہ امریکا، سعودی عرب اور ان کے کچھ علاقائی اتحادی سیاسی حل کا راستہ روکنے کے لئے غیر معقول شرائط رکھ رہے ہیں۔

روس اور امریکا کے درمیان ہوئے حالیہ ناکام جنگ بندی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکا اس معاہدے سے اس لئے نکل گیا کہ اس میں داعش اور النصره فرنٹ کو دوسری مسلح تنظیموں سے الگ کرنے کے بعد ان پر حملہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شام میں کشیدگی اور تشدد میں مزید اضافہ ہونے والا ہے لیکن اس ملک کے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طاقت سے ڈٹے رہنے اور مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں مجلس عزاء پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آل سعود حکومت کا بہت بڑا اسکینڈل ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں تاریخی غلطی کی کہ اس نے یہ سمجھ لیا کہ کچھ ہفتوں میں وہ یمن کی جنگ میں کامیاب ہو جائے گا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کی صنعا کی مجلس عزاء  پر بمباری پر عالمی برادری کی خاموشی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ ریاض کو یہ سمجھا دے کہ اس جنگ میں وہ فاتح نہیں ہو پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صنعا میں ہونے والا قتل عام، جنگ یمن کے اختتام کا جذبہ پیدا ہونے کا سبب بننا چاہئے، سعودی عرب کے پاس یمن میں سیاسی حل قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یمن کی جنگ جاری رکھنے پرتاکید سے نہ صرف یہ کہ سعودی عرب اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو پائے گا بلکہ وہ خود بھی شکست سے دوچار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت سعودی عرب کو تباہی کے دھانے پر لے جا رہی ہے۔

ٹیگ :

سید حسن نصر اللہ شام بحران امریکا سعودی عرب

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے