الوقت - حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اس سال عاشور کے دن کو یمنی عوام سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا دن قرار دیا ہے۔
بیروت میں نویں محرم کی رات مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اعلان کیا کہ عاشور کے دن علملدار کربلا کے پرچم کے ساتھ یمن کا پرچم بھی لہرائیں گے اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں نعرے لگا کر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں گے۔
سید جسن نصر اللہ نے عرب اور عالم اسلام سے یمن کے مظلوم عوام سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کی اپیل کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ صنعا میں عام شہریوں کے قتل عام سے دنیا لرز کر رہ گئی اور ان لوگوں کی بھی چیخیں نکل گئی جو ہمیشہ اس طرح کے جرائم پر خاموشی اختیار کئے رہتے تھے۔
واضح رہے کہ سنیچر کی رات کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دار الحکومت صنعا میں ایک مجلس عزاء کو نشانہ بنایا جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔