الوقت - سعودی عرب کی انٹلیجنس سروس نے جنوبی شام کے دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے کی نئی سازش تیار کر لی ہے۔
یمنی فوج کی جانب سے سعودی عرب کی سرحدوں پر پیشرفت کرنے خاص طور پر جيزان، نجران اور عسیر صوبوں میں اس کی پشرفت کے ساتھ ہی سعودی حکام نے جنوبی شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ایک نئی مہم کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی شام میں نسبتا کم جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ لبنان کے ایک اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی نے جنوبی شام میں سرگرم تین سے چار ہزار دہشت گردوں کو سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر بھیجنے اور انہیں یمنی فوج اور رضاکارفورس کے خلاف استعمال کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اردن اور صیہونی حکومت کی خفیہ سروس نے شمالی اردن میں دہشت گرد گروہوں کو فوجی ٹریننگ دینے کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔