:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

اگر میں صدر بنا تو ہلیری کو جیل میں ڈال دوں گا : ٹرمپ

Monday 10 October 2016
اگر میں صدر بنا تو ہلیری کو جیل میں ڈال دوں گا : ٹرمپ

الوقت - امریکا میں صدارتی عہدے کے لئے جاری انتخابی مقابلے میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہلیری کلنٹن کو جیل بھیج دیں گے جو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں۔

ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کے درمیان دوسرا انتخاباتی مناظرہ مسوری کےعلاقے سینٹ لوئیس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں ہوا۔ اس بحث کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر بنے تو ذاتی ای میل سرور کے استعمال کے مسئلے پر خاص وکیل مقرر کریں گے کیونکہ ہلیری کلنٹن نے 2009  سے 2013 کے دوران وزیر خارجہ کے عہدے پر رہتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا تھا ۔

90  منٹ تک جاری رہنے والی بحث بہت تلخ رہی اور دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر جم کر حملہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خواتین کے بارے میں نازیبا تبصرے پر مبنی آڈیو کلپ کا مسئلہ بھی بحث کے دوران اٹھا لیکن ٹرمپ نے کہا کہ وہ شرمندہ ہیں۔ ٹرمپ نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے یہ باتیں مذاق میں کہی تھیں۔ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے شوہر اور سابق صدر بل کلنٹن کے اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو عورتوں کے ساتھ مجھ سے کہیں برا برتاؤ کیا۔

دوسری طرف ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ صدارتی کے عہدے کے قابل نہیں ہیں۔ ہلیری نے ای میل کیس کے بارے میں کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسی فطرت رکھنے والا شخص ہمارے ملک میں قانون ساز نہیں ہے اس پر ٹرمپ نے انہیں ٹوکا کہ اگر میں ہوتا تو آپ جیل میں ہوتیں۔

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ صدر بننے کے لائق نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے انتخاباتی مہم کے دوران مسلمانوں کے بارے میں بہت غلط باتیں کی ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ اگر اوباما ہیلتھ کیئر پاليسي منسوخ ہوئی تو تمام فائدے ختم ہو جائیں گے۔ ہلیری نے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے پر معافی بھی مانگ لی۔

دونوں اميدواروں  کے درمیان ٹیکس، ہیلتھ کیئر، شام میں امریکہ کی حکمت عملی اور دیگر مسائل پر بحث ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہلیری کلنٹن کی خارجہ پالیسی تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ اگلا مناظرہ 19 اكتوبر کو ہوگا۔

ٹیگ :

امریکا انتخابات ہلیری کلنٹن ڈونالڈ ٹرمپ جیل مناظرہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے