الوقت - شام کی فوج نے اپنی پیشرفت جاری رکھتے ہوئے حلب کے شمال میں واقع کئی دیگر علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے.
شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق فوج نے شمالی حلب کے االعویجہ اور الجندول علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال کر ان پر مکمل کنٹرول کر لیا ہے. اس کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے. اس رپورٹ کے مطابق شمالی حلب کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے گرد فوج کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور فوج ان علاقوں سے زیادہ قریب ہوتی جا رہی ہے.
دوسری طرف شام کی فوج نے شمال مشرقی دمشق میں فتح الشام دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوبر نامی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور وہاں سے دہشت گردوں کو نکال دیا ہے. اس کارروائی میں بھی بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں. شام کی فوج نے اسی طرح مشرقی غوطہ کے علاقے کے اہم راستوں پر کنٹرول کر لیا اور یہاں سے دہشت گردوں کے لئے جانے والی امداد کا راستہ مکمل طور پر بند کر دیا ہے.