الوقت - امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحلوں کی جانب 3 جنگی بیڑے روانہ کئے گئے ہیں۔
فوکس نیوز کے مطابق، امریکی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ یہ جنگی بیڑے آبنائے باب المندب روانہ کئے گئے ہیں۔
باب المندب بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے جوڑتا ہے۔ یہ جنگی بیڑے یمن کے ساحل پر ایسی حالت میں بھیجے جا رہے ہیں کہ سنیچر کو یمن کی تحریک انصار اللہ کے مجاہدین نے متحدہ عرب امارات کی ایک جنگی کشتی کو المخا کے ساحل سے دور منہدم کر دیا۔ اس جنگی جہاز کو امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو یہ کرایے پر دیا تھا۔
امریکا نے یو ایس ایس میسن، یو ایس ایس نيٹز اور یو ایس ایس پانس یمن بھیجے ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جنگی بیڑے کو خلیج عدن اور اس کے پاس کے آبی علاقوں میں کشتیوں کی آمد و رفت کو کو یقینی بنانے کے لئے بھیجا گیا ہے۔