الوقت - سعودی عرب کے شہزادے خالد بن طلال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ تمام عہدوں اور منصبوں کو چھوڑ رہے ہیں۔
خالد بن طلال نے اپنے اس پیغام میں لکھا کہ ملک کا مفاد تمام مسائل سے بالاتر ہے اور اس خطرناک اور حساس دور میں ملک میں بحران نہیں پیدا کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ حیران کن اور تعجب خيز انکشافات کروں گا جن سے بہت کم ہی افراد آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مرضی اور استخارہ دیکھنے کے بعد انہں نے تمام اہم عہدوں سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت کے شدید مخالف اور سوشل میڈیا پر سرگرم مجتہد نے خالد بن طلال کے اس بیان کو اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کہا کہ اس شہزاد نے اپنے تمام عہدوں کو کیوں چھوڑا، وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔
خالد بن طلال بن عبدالعزیز آل سعود، شہزادہ طلال بن عبد العزیز کا تیسرے بیٹے اور ولید بن طلال بن عبد العزیز کے بھائی ہیں۔