الوقت - یمن کے سیکورٹی اہلکاروں اور رضاکار فورس نے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر مخا کے ساحل سے دور متحدہ عرب امارات کے ایک جنگی جہاز کو منہدم کر دیا۔
المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ اور اس کی اتحادی فورس نے سنیچر کی صبح راکٹ کے ذریعے کاروائی میں اس جنگی جہاز کو تباہ کر دیا۔ مخا صوبہ تعز کا ساحلی شہر ہے۔
ایک فوجی ذرائع نے کہا کہ یمنی فورس نے متحدہ عرب امارات کے اس جنگی جہاز کو کئی راکٹ مار کر تباہ کر دیا۔
یہ امارات کی بحریہ کا جنگی جہاز تھا اور رپورٹ کے مطابق یہ سمندری سرنگ کا پتہ لگانے، کارروائی کنٹرول کرنے، فوجیوں اور ساز و سامان کی منتقلی جیسے کئی کام کرنے کی توانائی رکھتا تھا۔ یہ جنگی جہاز اس سے پہلے امریکی نیوی کی ملکیت تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کئے ہیں تاہم تحریک انصار اللہ اور اس کے اتحادیوں نے سعودی عرب کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملوں کے دوران اس ملک کے بنیادی ڈھانچوں، اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب یمن کے سابق صدر منصور ہادی کو اقتدار میں دوبارہ لانا چاہتا ہے۔