الوقت - صیہونی سکیورٹی فورس نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
ایک صیہونی فوجی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو یہ الزام لگاتے ہوئے گولی مار دی کہ اس نے اس پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔
جمعے کو اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس کے فوجیوں نے قلنديہ قصبے میں ایک28 سالہ فلسطینی جوان کو اس وقت گولی مار دی جب اس نے اسرائیلی چیک پوسٹ پر پہنچ کر ایک فوجی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے ایک فوجی معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔
اس واقعہ کے ایک گھنٹے بعد تقریبا 200 فلسطینیوں نے قلنديہ چیک پوسٹ پر دھرنا دیا۔ قلنديا مغربی کنارے کے رام اللہ شہر میں داخل ہونے والا اہم چوراہا ہے۔
واضح رہے 20 ستمبر 2016 کو الخليل شہر سے 8 کیلومیٹر مشرق میں واقع بنی نعیم قصبے کے داخلی دروازے کے قریب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان اس وقت گولی سے شہید ہوا جب اس نے مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے ان دنوں صہیونی فوجی اس الزام کی آڑ میں فلسطینیوں کا قتل کر رہے ہیں کہ فلسطینی ان پر چاقو سے حملہ کرتے ہیں۔