الوقت - ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں دو مختلف حملوں میں کم سے کم دس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اناضولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماردني صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے ایک دھماکے میں دو فوجی اور دو مقامی سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ بم سیکورٹی اہلکاروں کے راستے میں نصب کیا گیا تھا۔ مقامی حکام نے اس بم دھماکے کا الزام پی كے كے پر لگایا ہے۔
اسی طرح ترک سیکورٹی فورسز اور پی کے کے کے عسکریت پسندوں کے درمیان صوبہ شيرناک کے اولیدرے شہر کے ایک ہائی وے پر ہونے والی جھڑپ میں چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
پی كے كے تین عشروں سے ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں ترکی کی حکومت سے مسلح جدوجہد کر رہا ہے۔