الوقت - ایران کی مسلح فورس کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورس کی تمام یونیٹوں کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور تعاون بہترین شکل میں موجود ہے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد حسین باقری نے تہران میں مسلح فورس کی پریڈ میں کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس کی وجہ مسلح فورس نے اسلامی اقدار کو مثالی بنایا اور آج ہفتہ دفاع مقدس کا سبق شام، فلسطین، لبنان، عراق، افغانستان، یمن اور بحرین میں برادران کے لئے مشعل راہ کا کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر ایران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی ائیرو اسپیس یونٹ نے میزائیل ساز و سامان کی رونمائی کی ۔
اس موقع پر طبس، رعد -1، قدر -1، عماد، قدر ایچ اور سجيل میزائیل ایئر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی کی گئی جو ایران ایئر ڈیفینس شعبے کی کامیابیوں کا ایک حصہ ہے۔
عماد طویل فاصلے کا ميزائیل ہے۔ اس کی توانائی 1650 کلومیٹر ہے۔ وار ہیڈز کی پوری دقت سے ہدایت ، اس ميزائیل کی خصوصیت ہے۔
دوسری طرف خلیج فارس میں مسلح فورس کی وسیع مشق میں 400 سے زیادہ قسم کی جنگی کشتیوں کو شامل کیا گیا۔
بدھ کو خلیج فارس میں مسلح فورس کی وسیع فوجی مشقوں میں زمینی، بحری اور فضائیہ کی یونٹس نے شرکت کی۔
بندر عباس میں منعقد اس مشق کے دوران ایران کے ذوالفقار ميزائيل کی رونمائی کی گئی جو جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔
ذواللفقار سے بڑے وار ہیڈز لے جانے کے قابل ميزائیل فائر کئے جا سکتے ہیں۔