:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

روس، طاقت کے ذریعے اپنی کھوئی پوزیشن حاصل کرنا چاہتا ہے : اوباما

Wednesday 21 September 2016
روس، طاقت کے ذریعے اپنی کھوئی پوزیشن حاصل کرنا چاہتا ہے : اوباما

الوقت - امریکا کے صدر باراک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے آخری خطاب  میں کہا کہ اسرائیل اگر فلسطينيوں سے سمجھوتہ کر لیتا ہے اور یہ حقیقت کو سمجھ لیتا ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین کو ہمیشہ اپنے قبضے میں نہیں رکھ پائے گا تو وہ زیادہ اچھی پوزیشن میں ہوگا۔

اوباما نے نیویارک میں منگل کو اپنے خطاب میں کہا کہ یقینی طور پر اسرائیلی اور فلسطینی زیادہ بہتر پوزیشن میں ہوں گے فلسطینی، اسرائیل کو باضابطہ تسلیم کریں گے اور اگر اسرائیل یہ سمجھ لے گا کہ وہ ہمیشہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہیں جمائے رکھ سکتا۔

اوباما انتظامیہ نے حال ہی میں فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیرنو کی سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل اس تجویز کے برخلاف کام کر رہا ہے جو چار فریقی کمیٹی نے پیش کی تھی۔  یہ چار فریقی کمیٹی اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکا پر مبنی ہے۔

روس کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما نے کہا کہ اگر یہ ملک اپنے پڑوسی ممالک کے داخلی مسائل میں مداخلت کرتا رہا تو اس کی سرحدوں کی حفاظت کمزور پڑ جائے گی۔

اپنے 15 منٹ کے خطاب میں جس متعدد مسائل پیش کئے گئے اوباما نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ طاقت کے ذریعے اپنا اثرو رسوخ بڑھا رہا ہے۔ اوباما نے کہا کہ ایسی دنیا میں جو استعمار کا دور پیچھے چھوڑ آئی ہے ہم روس کو دیکھتے ہیں کہ وہ ہاتھ سے نکل چکی شان طاقت کے ذریعے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اوباما نے مزید کہا کہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے جاری شام کی جنگ کو روکنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں فوجی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ، ہم پیچیدہ سفارتی کوشش شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ تشدد ختم ہو اور ان کو مدد حاصل ہو جن کو اس کی ضرورت ہے۔

ٹیگ :

امریکا طاقت روس شام بحران اسرائیل فلسطین

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے