الوقت - دہشت گرد گروہ داعش نے کہا ہے کہ مشرقی شام کے دیر الزور علاقے میں شامی فوج کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔
روئٹرز کے حوالے سے الوقت نے رپورٹ دی ہے کہ داعش کی خبر رساں ایجنسی اعماق پر اعلان کیا گیا ہے کہ شام کی فوج کے ایک جنگی طیارے کو داعش کے جنگجوؤں نے دیرالزور شہر میں مار گرایا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانیہ میں واقع شام کے نام نہاد انسانی حقوق مرکز نے بھی اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج کے مگ -23 طیارے کو مار گرایا گیا ہے جس میں ایک پائلٹ بھی مارا گیا ہے۔
یہ واقعہ الثردا کی پہاڑیوں پر پیش آیا جہاں گزشتہ دن امریکا کی فوج کے جنگی طیارے نے شام کی فوج پر شدید بمباری کر دی تھی جس میں تقریبا 90 افراد مارے گئے تھے۔
شام کی حکومت نے امریکہ پر داعش کی حمایت کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام حملے جن کے بعد پینٹاگن کہتا ہے کہ غلطی ہو گئی، بعد میں میں ثابت ہوتے ہیں کہ داعش کے مفاد میں تھے۔