الوقت - روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد جنگ بندی سے سوء استفادہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے سنيجر کو قرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان دہشت گردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں کو دیکھ رہے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ امریکا، شام میں تکفیری دہشت گردوں اور مبینہ اعتدال پسند مخالفین کے درمیان فرق نہیں کر سکتا۔
پوتین نے اس کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس لئے کیونکہ امریکیوں کے سامنے مشکل ہے۔ وہ اب بھی شام کے اپوزیشن کو نیم مجرمانہ سرگرمیاں انجام دینے والوں سے جدا نہیں کر پا رہے ہیں۔ "
پوتین نے زور دیا کہ شام میں ماسکو- واشنگٹن کے درمیان جو جنگ بندی ہوئی اس میں روس اپنے حصے پر عمل کر رہا ہے جیسا کہ شامی فوج جنگ بندی پر مکمل طور پر عمل کر رہی ہے۔
روسی صدر نے امریکا کی جانب سے شام میں جنگ بندی کے معاہدے کے نکات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے سے انکار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ہم کسی معاہدے کو پوشیدہ کیوں رکھیں۔