الوقت - شام کے شمالی صوبے حلب میں فوج کی کارروائی میں متعدد تکفیری دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
شام کے الاخباريہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے جمعرات کو حلب کے ایک قریبی علاقے میں فضائیہ کے کالج میں داعش کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس جھڑپ میں دس دہشت گرد مارے گئے اور ان کی ایک بكتربند گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔
اس درمیان الميادين ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے پاس میں حضر نامی علاقے پر دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے راکٹ حملے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے جواب میں شامی فوج نے جمعرات کی رات قنیطرہ شہر کے شمالی مضافاتی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر گائڈیڈ میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔