الوقت - امریکی صدر نے باراک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر کا چمچہ اور روسی صدر کو صدام جیسا کہا ہے ۔
اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں شرکت کرنے اور ولادیمير پوتین کی تعریف کرنے کی وجہ سے تنقید کی۔ اسی طرح اوباما نے اپنے تازہ بیان میں روسی صدر ولادیمير پوتین کو عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین جیسا کہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے رشیا ٹوڈے کے پروگرام پالٹكنگ میں پریزینٹر لیری کنگ کو ٹیلیفون پر انٹرويو دیا تھا جو زندہ نشر ہوا تھا۔
امریکی صدر نے فلاڈیلفيا میں ہلیری کلنٹن کے حامیوں کے درمیان کہا کہ جب پروگرام کے پریزنٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ انہیں پوتین کیوں اچھے لگتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا، وہ ایک طاقتور شخص ہیں اور تازہ سروے میں انہیں 82 فیصد لوگوں کی حمایت ملی ہے۔ اچھا! صدام حسین کو بھی ایک سروے کے مطابق 90 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل تھی۔ اگر آپ میڈیا کو کنٹرول کر دیں، شہری آزادی کو ختم کر دیں، اپنے مخالفین اور ناقدین کو جیل بھیج دیں تو سروے میں زیادہ لوگوں کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔ "
اوباما نے پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، "وہ پوتین کے فین ہیں۔ ریپبلکن امیدوار نے ایسے شخص کی تعریف کی ہے جو چھوٹے ممالک پر حملہ کرتے ہیں، اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالتے ہیں، روس کے میڈیا کو کنٹرول کرتے ہیں اور ملک کی معیشت کو کساد بازاری کی طرف لے جا رہے ہیں۔ "
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔