الوقت - افغانستان میں ننگرہار صوبے کے پولیس سربراہ کی سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں موت ہو گئی ہے۔
ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگياني نے بتایا ہے کہ اس صوبے کے پولیس سربراہ دلاور زاہد کی کار سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شدید دھماکہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کی شام جس وقت یہ واقعہ ہوا، زاہد اپنے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔
خوگياني کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی وجہ سے، ننگرہار صوبے کے پولیس سربراہ کا ایک باڈی گارڈ اور تین فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔