الوقت - شمالی کوریا نے ملک کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر 5 واں ایٹمی تجربہ کیا۔ اگرچہ ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن دنیا بھر کی ایجنسیوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے۔
شمالی کوریا میں 5.3 شدت کے زلزلے کا احساس کیا گیا ہے۔ اس کے بعد جنوبی کوریا کی سرکاری خفیہ ایجنسی نے اطلاع دی کہ یقینی طور پر یہ جوہری تجربہ ہے۔ اس کے بعد امریکہ کے سائنسدانوں نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس اس واقعہ پر براہ راست نظر رکھے ہوئے ہے۔
جنوبی کوریا کی سرکاری ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے پيونگ گي- ری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں جوہری تجربہ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی كوريا میں پورا ملک یوم تاسیس کے جشن میں غرق ہے۔ امریکی سائنسدانوں نے بھی وہاں جوہری تجربے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
شمالی کوریا میں آئے زلزلے کے بعد جنوبی کوریا کی ایجنسی يونہاپ نے خبر دی کہ پوری دنیا میں قائم زلزلے کی پیمائش کرنے والے والے آلات نے اشارہ کیا ہے کہ یہ جوہری تجربہ والا دھچکا ہے۔ اس کی تصدیق امریکی سائنسدانوں نے بھی کی ہے۔ سیول کی فوج نے بھی اس زلزلے کے جھٹکے کا تجزیہ کرنے کی بات کہی ہے۔ اس نے کہا کہ اگر اس کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ الگ تھلگ پڑے ملک کا پانچواں جوہری تجربہ ہوگا۔ اس سے پہلے جنوری میں بھی ٹھیک اسی علاقے میں ایٹمی تجربہ کیا گیا تھا۔