الوقت - شامی فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے حلب اور حماۃ کے نواحی علاقوں میں سو سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مسلح گروہوں کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا اور حلب شہر کے قریب فضائیہ کے كیڈٹ كالج کے قریب واقع دیر حافر نامی علاقے میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اسی طرح شامی فوج کے جنگی طیاروں نے تدمر کے مشرق میں واقع دیر فول، تلبيسہ اور میدان شاعر نامی علاقوں اور حمص کے نواحی علاقوں پر بمباری کی جس کے دوران کئی دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
اسی طرح شام کی فوج نے حماۃ شہر کے شمال میں واقع الجبين علاقے پر دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا جس کے دوران پچاس دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں اور ان کے وہابی حامیوں کی طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جانا، فوجی کارروائی اور سیاسی عمل میں ان کی شکست کی علامت ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں اور دہشت گرد حملوں کی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی شکست کی وجہ شام اور یمن میں آئے دن حملے ہو رہے ہیں۔