الوقت - بنگلا دیش نے ملک کے سب سے بڑے صنعت کاروں میں سے ایک اور ملک کی سب سے اسلامی پارٹی جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دے دی ہے۔ انہیں جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
جنگی جرائم کے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد تختہ دار پر لٹکائے گئے میر قاسم علی بنگلا دیش کے چھٹے بڑے لیڈر ہیں۔
موجودہ حکومت کی طرف سے قائم ایک خصوصی فوجداری عدالت نے انہیں 45 سال پہلے بنگلا دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران کئے گئے جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا تھا۔
میر قاسم علی کو مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج کے حامیوں نے چٹگاو میں قتل عام کیا تھا۔
مشرقی پاکستان 1971 میں پاکستان سے الگ ہو کر بنگلا دیش بن گیا تھا۔
موجودہ حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے لئے عدالت کا سہارا لے رہی ہے۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگی مجرموں کو سزا دینے سے ملک کو اس کی تاریخ کے ساتھ انصاف کرنے میں مدد ملے گی۔