الوقت - ازبکستان کی حکومت نے صدر اسلام کریم اف کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
انہیں برین ہیمریج ہونے کے بعد چھ دن پہلے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
78 سالہ اسلام کریم اف نے ازبکستان پر 27 سال حکومت کی۔
ازبکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان کی تدفین ہفتے کو ان کے آبائی شہر سمرقند میں کی جائے گی۔
جمعے کو بہت سے غیر ملکی رہنماؤں اور سفارتی ذرائع نے کریم اف کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔
اس کے بعد ان کی موت کی تصدیق سرکاری ٹی سے کر دی گئی۔ اس سے پہلے ترکی کے وزیر اعظم بن علی يیلدریم نے ٹیلی ویژن پر نشر اپنی کابینہ کے ایک اجلاس میں ان کے انتقال کی خبر دے دی تھی۔
ازبکستان کے حکام نے صدر کریم اف کے انتقال پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران، ازبکستان کے صدر کی آخری رسومات میں اعلی وفد کو بھیجے گا۔