الوقت - جنوبی فلپائن میں صدر روڈریگو ڈوتیرے کے آبائی شہر میں جمعے کی رات 10:20 منٹ پر ایک مارکیٹ میں ہوئے بم دھماکے میں 12 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔
ریجنل فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رے لیونادرو گیوریرو نے اس کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال دھماکے کے اسباب کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
دھماکہ جنوبی مڈاناو آئلینڈ پر بنے مارکو پولو ہوٹل کے اوپری علاقے پر بنی نائٹ مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔