الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر متعدد بم دھماکے ہوئے۔
پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں کہا کہ جمعے کو صدر سٹی کے قریب 3 علاقوں پر راکٹ گرے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوئے۔
پولیس کے ایک دوسرے اہلکار نے بتایا کہ اصل دھماکہ العبیدی علاقے میں واقع ہتھیاروں کے ڈپو میں ہوا جس سے 3 راکٹ ڈپو سے اڑ کر اس بستی میں مختلف مقامات پر گرے ۔
دھماکے کے وقت شیعہ اکثریتی محلے العبیدی کے اوپر دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ دھماکے، ایک صنعتی علاقے اور ایک فلور مل تک آگ کے پھیلنے کا سبب بنے ہیں- ان دھماکوں کے باعث متعدد عراقی زخمی ہوگئے-
اسکائی نیوز نے بھی عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک چار افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے ہیں-
ان رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکے مشرقی بغداد میں ہتھیاروں کے گودام پر کتیوشا راکٹ داغے جانے کے نتیجے میں ہوئے ہیں-
واضح رہے کہ 2014 سے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش عراق میں دہشت گردی کر رہا ہے۔