الوقت - ہندوستان اور امریکا نے سیکورٹی فورسز کے لئے مختلف ساز و سامان کی فراہمی اور ان کی تعمیر نو جیسے کاموں کے لئے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو استعمال کرنے سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ہندوستان اور امریکا نے لاجسٹک ایکسچینج میمورینڈم آف ایگریمنٹ (ایل ای ایم او اے) کے تحت معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے سیکورٹی فورس مختلف اشیاء کی فراہمی اور تعمیر نو جیسے کاموں کے لئے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو استعمال کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ملٹری ائیر بیس پر امریکی طیارے بھی اتر سکیں گے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے پیر کو پینٹاگن میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اور ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لاجسٹک ایکسچینج میمورینڈم آف ایگریمنٹ (ایل ای ایم او اے) کے تحت معاہدے کے مسودے پر رسمی طور پر دستخط کر دیئے ہیں۔