الوقت- مرکزی اٹلی میں بدھ کو آئے شدید زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر250 ہو گئی ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 6.2 تھی۔
اٹلی کے محکمہ موسمیات کے حکام کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق زلزلے میں 360 سے زائد افراد زخمی ہو گئے اور اب بھی بہت سے لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں۔ ریسکیو کے لئے 4300 افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں تقریبا 35 افراد تھے جن میں سے زیادہ تر بچ کر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ ایک مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔