الوقت - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ پٹی اور مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کی سخت تنقید کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے غزہ پٹی کے معصوم و نہتے عوام پر اسرائیل کے حملوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملے جن کی حالیہ برسوں میں مثال نہیں ملتی، فلسطینیوں کی جدوجہد کے مقابلے میں صیہونیوں کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔
انہوں نے اسی طرح مسجد الاقصی میں آتش زدگی کی برسی کا ذکر کرتے ہوئے مسجد الاقصی کے چاروں طرف کھدائی کے پروگرام اور بیت المقددس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے اقدامات کو غیر قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر کوشش کئی جانی چاہئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے کچھ حکومتوں کی دلچسپی کو فلسطینوں پر اس حکومت کے مظالم کو نظر انداز کرنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں میں فلسطینیوں کے بارے میں مزید ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔