:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

ترک وزیر خارجہ کے تہران کے اچانک دورے کا راز، بحران شام کے حل کے لئے سہ فریقی اتحاد کی تشکیل

Saturday 20 August 2016
ترک وزیر خارجہ کے تہران کے اچانک دورے کا راز، بحران شام  کے حل کے لئے سہ فریقی اتحاد کی تشکیل

الوقت - اسی تناظر میں روس نے گزشتہ ہفتے کئی بار ایران کی نوژہ  فوجی چھاونی سے شام میں سرگرم دہشت گردوں کا بمباری کی۔  

دوسری جانب روس کی طرف سے ہمدان صوبے کی نوژہ فوجی چھاونی سے داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ ہی شام کی فوج نے تاریخی کاروائی کرتے ہوئے حسکہ شہر میں کردیوں کی فوجی ونگ YPG کے ٹھکانوں پر دو روز تک بمباری کی۔  شامی فوج کی جانب سے کردی کے اس گروہ پر شدید بمباری جس کو ترکی اپنا دشمن تصور کرتا ہے، حالیہ ہفتے میں رونما ہونے والے نئے اور اہم واقعات ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعات علاقے کی حالیہ تبدیلیوں سے غیر وابستہ نہیں ہیں۔

آخرکار ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو کے تہران کے اچانک دورے اور وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف سے پانچ گھنٹے کی ملاقات عالمی میڈیا کی سرخیوں میں تبدیل ہوگئی۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ علاقہ کی حالیہ تبدیلیاں تجزیہ کے قابل ہیں۔

ترکی میں گزشتہ مہینے ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد بہت سے تجزیہ نگاروں نے پیشن گوئی کی تھی کہ علاقائی اور خارجہ پالیسی کی سطح پر ترکی کی پالیسیاں تبدیل ہو جائیں گی۔ اسی تبدیلی کے تناظر میں بہت سے تجزیہ نگاروں نے یہ اشارہ کیا تھا کہ شام کے بحران کے سلسلے میں روس، ایران اور ترکی کے درمیان بہت مضبوط اتحاد بننے والا ہے اور اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تجزیہ نگاروں نے جو پیشن گوئی کی تھی وہ عملی جامہ پہن رہی ہے۔
ترکی اپنے مغربی اتحادیوں سے دور ہونے کے ساتھ ہی پہلے سے بہت زیادہ ایران اور روس سے قریب ہوا ہے اور اسی کے ساتھ علاقے کی حالیہ تبدیلیاں اس بات کی علامت ہیں کہ بحران شام کے حل کے لئے ان تینوں ممالک کا ممکنہ تعاون واضح ہو گیا ہے۔
اس سہ فریقی اتحاد اور تعاون کا مطلب شام میں بشار اسد کی حکومت کی بنیادوں کو مضبوط کرنا نہیں ہے، جس طرح سے کہ ماسکو حکام ہمیشہ سے اس بات پر تاکید کرتے رہتے ہیں کہ  موجود وقت میں اصل مسئلہ بشار اسد کی حکومت کو مضبوط کرنا نہيں ہے بلکہ دہشت گرد گروہوں سے مقابلہ کرنا ہے کیونکہ شام میں ان گروہوں کی موجودگی کی وجہ سے ہی زیادہ قتل وغارت، لوٹ مار اور کیشدگی پھیلی ہوئی ہے۔ شام میں سرگرم دہشت گردوں کی کاروائیوں پر نظر ڈالنے سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ علاقے اور علاقے کے باہر کے کچھ ممالک کے حمایت دہشت گردوں نے شام میں خونریزی کا بازار گرم  کر رکھا ہے۔  

حالیہ دنوں میں ماسکو، تہران اور انقرہ کے حکام  کے درمیان تاریخي گفتگو اور ملاقات جو بحران شام کے حل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سے پتا چلتا ہے کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں شام خاص طور پر علاقے میں عوام نئی تبدیلیوں کا مشاہدہ کریں گے اور امید ہے کہ ان ملاقاتوں اور گفتگو کا نتیجہ  شام کی داخلی کے خاتمے اور اس ملک میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کی شکل میں سامنے آئے گا۔  
کسی کو کیا خبر تھی کہ کچھ گزشتہ دن کچھ ذرائع ابلاغ نے لکھا تھا کہ شام کے ننہے بچے عمران کی جاری ہونے والی تصویر نے پوری دنیا کے انسانوں کو خون کے آنسو رلا دیئے تھے اور پوری دنیا سے اس پر رد عمل سامنے آیا، بحران شام کے خاتمے کا مقدمہ ہو سکتی ہے۔

ٹیگ :

شام بحران ترکی ایران روس اتحاد

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے