الوقت - سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر ہوئے حملوں میں کم سے کم 20 دیگر شہری جاں بحق ہوئے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعے کو بعد از ظہر شمالی یمن کے صوبہ الجوف میں ایک بازار پر بمباری کی جس میں 14 عام شہری جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کی فوج کے جنگی طیاروں نے اسی طرح دوپہر کے بعد دارالحکومت صنعا کے ارحب علاقے پر بمباری کی جس میں چار عام شہری جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ اسی درمیان سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی صوبے صعدہ کے باقم علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دو دیگر افراد ہلاک ہوئے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح حجہ، تعز اور الحدیدہ صوبے پر بھی بمباری کی ہے۔
اسی طرح جنوبی یمن کے مغربی شہر میں یمن کی فوج اور رضاکار فورس کی اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کے حامی سعودی ایجنٹوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی جس میں منصور ہادی کے 40 ایجنٹ ہلاک اور 80 دیگر زخمی ہوئے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے المصلوب شہر میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔