الوقت - روس کا کہنا ہے کہ شام کے بارے میں ایران اور ترکی کے ساتھ روس کے مذاکرات جاری ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا کہ شام اور علاقے کے بحران کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی کے تعمیراتی مذاکرات جاری ہیں اور یہ مذاکرات موثر اور اہمیت کے حامل ہیں۔ امریکا سے مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں روس اور امریکا کی مشترکہ سرگرمیوں کا عمل، فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ماریا زاخارووا نے شام کے بارے میں روس اور ترکی کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں کہا کہ ان اختلافات کو ایک دن میں ختم نہیں کیا جا سکتا تاہم دونوں ممالک کے درمیان جاری رابطوں سے امیدیں برقرار ہیں۔