الوقت - یمنی فورسز کی جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 4 سعودی اور 3 غیر ملکی ہیں۔
رپورٹ ملنے تک 3 غیر ملکیوں کی شہریت واضح نہیں ہو سکی تھی۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو یمنی فوجیوں نے انصار اللہ کے رضاکاروں کی مدد سے نجران میں ایک صنعتی علاقے پر راکٹ مارا جس میں 4 سعودی اور 3 غیر ملکی ہلاک ہو گئے۔
تحریک انصار اللہ اور ان کے اتحادیوں کی اس طرح کی کارروائی، گزشتہ 15 مہینے سے یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے جواب کا حصہ ہے۔
دوسری طرف منگل کو سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمالی علاقے بنی الحريث میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس میں دو معصوم بچے اور دو بے گناہ خواتین جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے حالات میں ہوا کہ اس سے ایک دن پہلے پیر کو سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبہ حجہ میں ڈاكٹرز وداوٹ بورڈرز کے ہسپتال پر بمباری کی جس میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔