الوقت - عراق کے صوبہ نینوا کا القيارہ شہر داعش کے قبضے سے مکمل طور آزاد ہونے کے قریب ہے۔
العالم کے مطابق، شمالی عراق کے صوبہ نینوا کی مہم کے کمانڈر نجم الجبوري نے منگل کو کہا کہ فوجی اس شہر کی آزادی کے لئے کئی سو میٹر اس شہر کے مرکز تک پہنچ چکے ہیں اور اس شہر کے تیل کی فیلڈز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جن پر داعش کا قبضہ تھا۔
گزشتہ دنوں موصل کے 65 کلومیٹر جنوب میں القيارہ شہر کے مضافاتی علاقے میں 6 گاؤں عراقی فوج کے کنٹرول میں آ گئے۔ اس دوران بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
نینوا مہم کے کمانڈر نے کہا کہ صوبہ نینوا میں فوج کی کامیابیوں میں خاص طور پر القيارہ شہر کے مضافاتی علاقے میں ملی کامیابی سے داعش کمزور ہو گیا ہے۔
عراقی فوج، رضاکار فورس اور کرد پيشمرگہ فورس موصل کے قریب علاقوں اور مخمور شہر میں داعش کے دہشت گردوں سے برسرپیکار ہے۔