الوقت - شام کا اہم شہر ممبج پوری طرح آزاد ہو گیا ہے۔
یہ شہر شام کے حلب شہر کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع ہے جسے سیرین ڈیموکریٹک فورس نے آزاد کرایا۔ سیرین ڈیموکریٹک فورس جمعے کو داعش کے قبضے سے ممبج شہر کو پوری طرح آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی۔ المنار ٹی وی چینل کے مطابق، سیرین ڈیموکریٹک فورس ایک ماہ سے ممبج شہر کو آزاد کرانے کی مہم میں مشغول تھی۔ اس شہر پر داعش نے 2014 میں قبضہ کیا تھا۔ اسی طرح یہ شہر ترکی اور رقہ کے درمیان داعش کی رسد کا اہم راستہ تھا۔ شام کے رقہ شہر کو داعش نے اپنی خود ساختہ دارالحکومت قرار دے رکھا ہے۔
ممبج شہر شام کے دو سرحدی شہروں الباب اور جرابلس کے قریب واقع ہے۔ یہ شہر حلب میں داعش کا ٹھکانہ سمجھا جاتا تھا۔