الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے صدر سے انقرہ میں ملاقات کی ہے۔
وزیر خارجہ جمعہ کو انقرہ پہنچے اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد کسی سینئر ایرانی عہدیدار کا یہ پہلا ترکی دورہ ہے۔
وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسی طرح ترکی پہنچنے پر اس ملک کے اپنے ہم منصب مولود چاووش اوغلو سے بھی ملاقات کی اور اس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
اس مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی کے تعلقات کو مضبوط اور وسیع قرار دیا اور مختلف علاقوں میں باہمی تعاون میں توسیع کی خواہش ظاہر کی۔
وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترکی کے وزیر خارجہ کے ساتھ صدارتی محل میں واقع مسجد ملت جاکر ترکی کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی۔
ترکی میں ناکام بغاوت کی ایران نے تنقید کی تھی اور اس ملک کی حکومت اور عوام کی حمایت کی تھی۔