الوقت - شام کی فوج اور رضاکار فورس نے دمشق کے قریبی کئی دیگر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے غوطہ شرقيہ میں حوش نصری کے اسٹرٹیجک علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ یہ علاقہ دمشق کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کا سب سے اہم ٹھکانا سمجھا جاتا تھا۔ شامی فوج نے اس علاقے میں بہت سی سرنگوں کو تباہ کر دیا۔ دہشت گرد ان سرنگوں کو ہتھیاروں کی منقلی کے لئے استعمال کیا کرتے تھے۔
بدھ کو بھی شامی فوج نے شمال مغربی شام میں واقع حماۃ شہر میں واقع كباسين اور زنكيا نامی دیہاتوں کو دہشت گرد گروہوں سے آزاد کرا لیا تھا۔ اسی طرح شامی فوج نے حمص کے قریب واقع فرحانيہ نامی گاؤں میں دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس جھڑپ میں کئی دہشت گردانہ ہلاک ہو گئے۔